نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسکارٹ بینٹ:

نیوزنور 04 جنوری/امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو نہ صرف امریکہ کی سیکورٹی خطرے میں پڑھ جائےگی بلکہ ٹرمپ کو اپنی صدارت سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو نہ صرف امریکہ کی سیکورٹی خطرے میں پڑھ جائےگی بلکہ ٹرمپ کو اپنی صدارت سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ ٹرمپ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کا قدم نہیں اُٹھائیں گے کیونکہ اس سے ان صدارت کا خاتمہ ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کی جنگ امریکہ کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اگر امریکہ یا اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا ارتکاب کیا تو روس اورچین اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ روس اورچین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایران پر حملہ ہواتو امریکہ کا اگلا ہدف وہ ہونگے۔

اس سے قبل شامی صدر کی سیاسی مشیربثنیہ نے کہا کہ امریکہ کو دنیا بھر میں غیر قانونی اقدامات کرنے کی عادت ہوگئی ہے لیکن اسے شام سمیت ہر جگہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور اس شکست میں امریکہ کے اتحادی ممالک بھی شریک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا کہ  شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے ہیں ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی