ٹرمپ صدارت کےلیے موزوں نہیں/متبادل رہنماوں پرغور کروں گا
امریکی ریاست یوٹا سے سینیٹ کے رکن:
نیوزنور03جنوری/امریکی ریاست یوٹا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہونے والے ریپبلکن رہنما نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ منصب صدارت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہونے والے ریپبلکن رہنما’’ مِٹ رومنی‘‘ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ منصب صدارت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی حمایت کرنے پربے یقینی کا شکار ہیں۔
انہوں نےکہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کی بجائے متبادل رہنماؤں پر غور کریں گے۔
واضح رہے کہ مِٹ رومنی نے سن 2012کے صدارتی انتخابات میں صدر براک اوباما کے خلاف ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کی تھی تاہم انہیں ان انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے ضمیر کی آواز سنیں گے خواہ یہ ووٹ ٹرمپ اور ریپبلکن جماعت کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔
- ۱۹/۰۱/۰۳