سال 2018ء میں اقوام متحدہ کی صیہونی مخالف قراردادوں سے تل ابیب رژیم کا گھناؤناچہرہ پوری دنیا پر واضح ہوگیا
ترک نیوز ایجنسی:
نیوزنور03جنوری/ترکی کے ایک نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سال 2018ء میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے اورمقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی کم ازکم 20 بار مذمت کی گئی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ترکی کی انادولو نیوزایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سال 2018ء میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے اورمقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی کم ازکم 20 بار مذمت کی گئی۔
مذکورہ نیوز ایجنسی نے لکھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی ماپالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں اور مقبوضہ یروشلم پر مسلسل قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گذشتہ سال کم ازکم 20 قراردادیں منظورکیں۔
انادولو نیوزایجنسی نے اپنے ایک رپورٹ میں لکھا کہ سال گذشتہ میں امریکہ کو بھی اس وقت جنرل اسمبلی میں ذلت آمیز شکست ہوئی جب تحریک حماس کی مذمت کرنے سے متعلق اس کی قرارداد کو اکثریت سے مسترد کیاگیا ۔