مرتانیہ عرب لیگ میں شام کی نشست کو شامی حزب اختلاف کو دینے کا مخالف ہے۔
مرتانیہ کے اعلیٰ عہدیدار:
نیوزنور03جنوری/مرتانیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارے نے کہا ہے کہ ان کا ملک عرب لیگ میں شام کی نشست کو شامی حزب اختلاف کو دینے کا مخالف ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کا ملک عرب لیگ میں شام کی نشست کو شامی حزب اختلاف کو دینے کا مخالف ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے سات سالہ جنگ کے دوران مرتانیہ کا سفارتخانہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتا رہا اور ہم نے صدربشارالاسد کی حکومت کےساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو برقراررکھا۔
انہوں نے کہاکہ مرتانیہ میں ۲۰۱۶ء میں ہونے والے اجلاس میں بعض رکن ممالک نےعرب لیگ میں شام کی نشست کو حزب اختلاف کو دینے پراصرارکیاتھا تاہم ہم نے اس مطالبے کو پوری طرح مسترد کردیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مرتانیہ کے صدر محمد اولود جنوری کے وسط میں دمشق کےدوروزہ دورے پر جارہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ یہ دورہ بیروت میں۱۶ سے ۲۰ جنوری تک ہونے والے عرب لیگ کے سماجی اوراقتصادی اجلاس سے قبل انجا م پانے والا ہے ۔
- ۱۹/۰۱/۰۳