نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسرائیلی عبرانی ٹی وی چینل:

 نیوزنور03جنوری/ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہےاور اس منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ سمیت تمام دیگر مساجد میں لائوڈ اسپیکر پراذان دینے یا اس کی آواز کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل ’’2‘‘ کے مطابق  بیت المقدس کے نئے اسرائیلی میئرموشے لیئون القدس میں اذان کے حوالے سے ایک نئے پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور ان کے اس پلان میں اذان پر پابندی یا کم سے کم شہر کی مساجد کے لائوڈ اسپیکروں کی آواز ہلکی کرنا ہے اگر پہلے مرحلے میں اذانوں کی آواز کم کی گئی تو دوسرے مرحلے میں سرے سے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق لیئون آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہودی کالونیوں کے قریب واقع مساجد میں اس منصوبے کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق القدس کی فلسطینی مساجد میں نصب لائوڈ اسپیکروں میں آواز  کوکم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں سنہ 2016ء کے دوران بھی اسپیکروں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعد میں اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا صہیونی حکومت سنہ 2010ء کے بعد سے کنیسٹ کے ذریعے ایک نیا قانون منظور کرانے کے لیے کوشاں ہے جس  القدس میں مساجد میں اذان کے لیے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال پر پابندی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی