غیر مسلم ممالک کے مسلمان متعدد چیلنجز سے دوچار
پنجشنبه, ۳ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۵۹ ب.ظ
او آئی سی :
نیوزنور03جنوری/ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نےاپنی ایک رپورٹ میں ۲۰۱۸ء کے دوران دنیا بھر میں موجود مسلم آبادی کا سالانہ جائزہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مسلم ممالک کے مسلمان متعدد چیلنجز سے دوچارہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ 500 ملین مسلمان جو غیر مسلم ممالک میں اقلیت کے طور پر آباد ہیں متعدد چیلنجز سے دوچارہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمان متعدد چیلنجز سے دوچار ہیں خانہ جنگی ، نسلی کشمکش یا سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں آباد مسلمان 53.1فیصد ، ایشیائی ممالک میں 32.1فیصد، یورپی ممالک میں 7.6، آسٹریلیامیں 1.7، شمالی امریکہ میں 1.7فیصداور جنوبی امریکہ میں0.4فیصد ہیں اوربعض ممالک میں مسلمان انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔- ۱۹/۰۱/۰۳