دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا
شامی صدر:
نیوزنور25مئی/شامی صدر بشارالاسد نے روسی ہم منصب کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا کہ ملک بھر سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے دورے پر آئے ہوئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے ایک اعلیٰ وفد کے ساتھ ملاقات میں شامی صدر ’’بشار الاسد‘‘نے کہاکہ ملک بھر سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
بشارالاسد نے کہا کہ شام اور روس مل کر تکفیری دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔
روسی وفد نے صدر پیوٹن کی جانب سے شامی صدر کو دمشق سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ملک بھر سے تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک شام کے ساتھ روس کا تعاون جاری رہے گا۔
یادرہے کہ شام کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ حجرالاسود اور یرموک کا علاقہ دہشتگردوں کے وجود سے پاک کئے جانے کے بعد دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مکمل طور پر امن قائم ہوگیا ہے۔
شام کی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق مشرقی اور مغربی غوطہ کے علاقوں سے بھی مسلح تکفیریوں کا مکمل طور پر صفایا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی کاروائی کا آغاز چند مہینے پہلے ہوا تھا۔
- ۱۸/۰۵/۲۵