استقامتی محاذ میں شامل ممالک کی عوام نے اسرائیل وامریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور02 جنوری/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورعلمائے مقاومت یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ میں شامل ممالک کی عوام نے اسرائیل وامریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر حمود‘‘نےکہاکہ استقامتی محاذ میں شامل ممالک کی عوام نے اسرائیل وامریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم شام ،عراق ،لبنان اورفلسطین میں مقاومتی محاذ کےسامنے امریکی واسرائیلی دشمنوں کو سرنڈ ر کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام علامات اس بات کی اوراشارہ کررہی ہیں کہ شام ،فلسطین ،عراق اورلبنان خاص کر اسلامی مقاومت کے خلاف عالمی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کے خلاف مغربی اوران کے عرب اتحادیوں کے منصوبے ناکام ہونے کے بعد آج علاقائی حکومتیں دمشق کےساتھ اپنے تعلقات بحال کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ممالک کی طرف سے دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے دمشق حکومت کو گرانے میں ان کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۲