نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران مذہبی اقلیتوں کی پُر سکون پناہ گاہ

چهارشنبه, ۲ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۲۵ ب.ظ


ارمینین بشپ :

 نیوزنور02 جنوری/ اصفہان اور جنوبی ایران کے ارمینین بشپ نے کہا ہے کہ مغربی پروپیگنڈے کے برخلاف ایران میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مذہبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اصفہان اور جنوبی ایران کے ارمینین بشپ ’’سیپان کاشاجیان‘‘ نے کہا کہ مغربی پروپیگنڈے کے برخلاف ایران میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مذہبی رسومات آزادانہ طور پر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت ایران کی جانب سے ایران میں مذہبی اقلیتوں کی رسومات پر بندشوں کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کے غلط پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں پر پابندی کے بارے میں پروپیگنڈے کے جھوٹا ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکام بڑی طاقتوں کے زیر اثر نہیں رہنا چاہتے۔

موصوف بشپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں ارمینین عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ اچھی رواداری قائم رہی ہے کہا کہ یہ خوشگوار روابط ہمیشہ جاری رہیں گے۔

انہوں نے نئے عیسوی سال کے آغاز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ دو ہزار انّیس میں دنیا کے لوگ ایران کے بارے میں پوری معلومات کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں اور ایران کے بارے میں پہلے سے کوئی فیصلہ نہ کریں۔

انہوں نےمزید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ ایران کا سفر کریں اور ثقافتی اقدار کا قریب سے مشاہدہ کریں اور مخالفین کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی