نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی رہنما مقتدی الصدر کے دفتر کے ترجمان:

نیوزنور25مئی/عراقی رہنما مقتدی الصدر کے دفتر کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکی دباؤ میں ہرگز نہیں آئیں گےکیونکہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صدر پارٹی کے دفتر کے ترجمان’’ ضیاء الاسدی‘‘نے مقتدی الصدر کے بارے میں سعودی حکام سے خفیہ تعلقات کی خبروں کومن گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی دباؤ میں ہرگز نہیں آئیں گےکیونکہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔

انہوں نے سعودی مشیر ثامر السبہان کو نہایت جلدباز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ عراق کے داخلی امور میں دخالتوں کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقتدی الصدر کا مؤقف واضح ہے کہ وہ کبھی بھی کسی پڑوسی ملک کے خلاف عراق کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ صدر پارٹی اور اس کے اتحادی امریکی حکام کے دباؤمیں نہیں آئیں گے اور خطے میں امریکی خواہشات کبھی بھی پوری نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزیدعراق میں امریکی فوجی موجودگی کوغیر قانونی اورنا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی