نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ :

نیوزنور02 جنوری/ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے لئے اس بات کی ضمانت فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کی خواہاں کمپنیوں کو کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ نے نئے عیسوی سال دو ہزار انیس کے آغاز کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین عالمی برادری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کیا جا سکے اس لئے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اپنی مسلسل چودہ رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد، اس کے تحفظ اور ایران کے ساتھ تجارت شروع کرنے کی خواہاں کمپنیوں کو ضمانت فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے کہ جن سے ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کرنے والی کمپنیوں کی مدد و تحفظ اور ان کو اس بات کا اطمینان حاصل ہو سکے کہ ایران کے ساتھ تجارت میں انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ نے کہا کہ یورپ اس بات کو تسلیم نہیں کرے گا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ قانونی تجارت کے طریقہ کار کے بارے میں امریکہ کوئی فیصلہ کرے۔

فیڈریکا موگرینی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ یورپ امریکی دباؤ کی بنا پر ایران کے ساتھ مالی لین دین کے سسٹم ایس پی وی کے قیام میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے بھی ایران اور ایٹمی معاہدے کی حمایت میں یورپ کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا  کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ ایمٹی معاہدے کی حمایت میں عملی اقدامات انجام دیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی