پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے
سه شنبه, ۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۲۲ ب.ظ
شمالی کوریاکے صدر:
نیوزنوریکم جنوری/ شمالی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدرٹرمپ سے ملنے کےلیے ہر وقت تیارہوں مگرصبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر ’’کم جانگ اُن‘‘ نے کہا کہ امریکہ کے صدرٹرمپ سے ملنے کےلیے ہر وقت تیارہوں مگرصبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے۔
سال نوپرامریکی صدرکوایک پیغام میں شمالی کوریا کے لیڈر نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اقدامات کا جواب دیا جائےاور ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈرسے فروری میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔