عرب دنیا کی شاہی حکومتیں صیہونی مغربی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں
معروف الجزائری سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنوریکم جنوری/ الجزائر کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے عرب ممالک کی طرف سے شام کا محاصرہ کئے جانے کو افسوسناک وشرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب حکومتیں شام میں صیہونی مغربی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’احمد قاروش‘‘نے عرب ممالک کی طرف سے شام کا محاصرہ کئے جانے کو افسوسناک وشرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب حکومتیں شام میں صیہونی مغربی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج عرب ممالک شام میں دوبارہ اپنے سفارتخانہ کھول رہے ہیں اسے قبل سات سالہ جنگ میں ان ممالک نے نہ صرف شامی عوام کا ظالمانہ اقتصادی محاصرہ کررکھا تھا بلکہ اس عرب ملک کے خلاف یہ ممالک صیہونی مغربی منصوبوں پر عمل پیراتھے۔
انہوں نے کہاکہ شام کی صورتحال اب پوری طرح بدل گئی ہے اور شامی فوج نے ملک کے اکثر علاقوں کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق الجزائر عراق حتیٰ متحدہ عرب امارات اور سوڈان نے عرب لیگ میں شام کو واپس لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ الجزائر نے عرب جمہوریہ شام کےساتھ اپنےاقتصادی تعلقات کبھی منقطع نہیں کئے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کو شام جیسے آزاد وخودمختار ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کے ملک نے مسلسل عرب لیگ میں شام کی واپسی پر تاکید کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کو شام میں سرگرم دہشتگردوں کی پشت پناہی فوری طور پر بند کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ان ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ شام کے خلاف ان کے اوران کے مغربی اتحادیوں کے منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۰۱