عراقی فوج شامی سرحدوں کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے
شامی صدر:
نیوزنوریکم جنوری/ شامی صدر نے اپنی سرزمین پر عراقی فوج کو داعش کے خلاف کارروائی کی مکمل اجازت دے دی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’بشار الاسد‘‘ نے عراقی فوج کو عراق سے ملحقہ شامی سرحدوں پر داعش کے خلاف کارروائی کی مکمل اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی مسلح افواج کسی بھی وقت شامی سرحدوں کے اندر تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شامی حکومتوں نے داعش کے خلاف جامع آپریشن پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے تکفیری دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شامی سرحدوں کے اندر داعشی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کئی بار بمباری کرچکی ہے۔
مبصرین کے مطابق شام کے ریاستی علاقے میں عراقی جنگی طیاروں کے اس حملے کا ایک پس منظر یہ بھی ہے کہ عراق میں پسپا ہونے کے بعد سے داعش کے بہت سے جہادیوں نے سرحد پار شام میں اپنے ایسے چھوٹے چھوٹے گروپ اور ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے وہ عراق کے مختلف حصوں میں ابھی بھی خونریز کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۰۱