افغانستان میں قیام امن و استحکام کیلئے ایران نے کلیدی کردار ادا کیا
افغان نیوز ایجنسی:
نیوزنوریکم جنوری/ افغانستان کی ایک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں قیام امن میں ایرانی کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے افغانستان کی 18 سالہ جنگ کے دوران افغانستان کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق افغان نیوز ایجنسی’’ آوا نیوز ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ افغانستان کا استحکام ایران کے استحکام کا مترادف ہےکیونکہ دوسرے پڑوسی ممالک کی نسبت ایران اور افغانستان کے مابین اقتصادی تعلقات بے نظیر اور منفرد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے ہمیشہ افغانستان میں امریکی فوج اور دشمنوں کی موجودگی کے باوجود افغان حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا مقصد افغانستان میں مضبوط حکومت کا قیام، اس ملک سے امریکی فوج کے انخلاء، داعش کا خاتمہ اور پانی کے حقوق اور سرحدی سیکورٹی کو تحفظ کرنا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان اور ایران کےدرمیان تعلقات کے مقاصد میں سے ایک داعش کے خلاف جنگ کیلئے افغانستان کی مرکزی حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنا ہے لیکن ایران نے اعلان کردیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد افغانستان کے امن عمل کے سلسلے کو مدد کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہرچند امریکہ نے دہشتگردوں کی حمایت اور خطے میں بدامنی کے قیام کیلئے ایران پر الزام لگایا ہے لیکن اب امریکہ بھی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام ایران کے مفاد میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے 26 دسمبر کو ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران انہوں نے دہشتگردی اور منظم یافتہ جرائم کے خلاف مقابلہ کرنے اور دوطرفہ سیاسی، اقتصادی،مشترکہ سرحدی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
- ۱۹/۰۱/۰۱