نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنوریکم جنوری/ شام نے منبج شہر میں اپنی فوج بھیج کر سارے اندازوں پر پانی پھیر دیااور شام کی فوجی طاقت کے آگے ترکی نے ہتھیار ڈال دئے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج جمعے کے روز کرد آبادی والے شہر منبج میں داخل ہوئی تھ۔ ترک حکومت نے پہلے تو ان خبروں کی تردید کی کہ شامی فوج منبج میں داخل ہو گئی ہے تاہم بعد ازاں صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ کرد آبادی والے علاقوں میں شامی فوج کی تعیناتی پر ترکی کو کوئی اعتراض نہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے انخلاء کے بعد منبج شہر میں شامی فوج کی تعیناتی کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس علاقے پر دمشق حکومت کا کنٹرول بحال ہو گیا ہے اور اس کا فائدہ صدربشارالاسد کو پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر دہشتگرد گروہ منبج سے باہر نکل جائیں تو پھر انقرہ کو اس شہر سے کوئی سروکار نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی منبج اور کرد آبادی والے دیگر شہروں میں فوجی آپریشن کے آغاز میں جلد بازی سے کام نہیں لے گا۔

 صدر رجب طیب اردوغان نے کہاکہ موجودہ صورت حال کے پیش نظرہم شام کی ارضی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اوریہ علاقے شام کا حصہ ہیں اور دہشتگردوں کے نکلتے ہی ان علاقوں میں ہماری تمام سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی