نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل:

 نیوزنوریکم جنوری/ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام امریکی منصوبے سنچری ڈیل کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل’’ زیاد النخالہ ‘‘نے کہا کہ استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام امریکی منصوبے سنچری ڈیل کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور اس کو ناکام بناکر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سنچری ڈیل کا مقصد فلسطین کے مسئلے کو طاق نسیاں کے حوالے کردینا اور صیہونی حکومت کی مرضی کے مطابق صورتحال کو آگے بڑھانا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جیسے بھی ہو صیہونی حکومت کے ناجائز مقاصد پورے ہوتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے اور وہ بدستور فلسطینی کاز اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ سنچری ڈیل علاقے کے بارے میں ایک نئی سازش اور خطے میں دہشتگردی پھیلانے کا ایک نیا منصوبہ ہے لیکن امریکی صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ اسی وقت سے شکست سے دوچار ہوگیا جب انہوں نے اسے پیش کیا تھا کیونکہ اس منصوبے کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک خطے میں کوئی بھی چیز تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے استقامتی محاذ کی طاقت میں اضافے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ چیلنجوں کے مقابلے میں اور زیادہ مستحکم ہوتا ہے اور خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ نئے نئے وسائل و ہتھیار تیار کرتا ہے اور استقامتی فورسز نے میدان میں اپنی طاقتور موجودگی کے ذریعے علاقے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کردیا ہے۔

دریں اثنا  صیہونی فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور بیت لحم پر حملہ کرکے بیس سے زائد فلسطینیوں کو بلا سبب گرفتار کرلیا۔

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں کوبر اور برہام علاقے کے راستے کو بھی بند کردیا صیہونی حکومت  کی جیلوں میں اس وقت چھے ہزار سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں دوسو  پچاس بچے اور چوّن فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی