روس شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے احترام کیلئےہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے
روسی صدر:
نیوزنوریکم جنوری/روسی صدر نے دشمنوں اور دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیاہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ’’ولادیمیر پوتن ‘‘نے شام کے صدر بشار الاسد کے نام نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ماسکو دہشتگردی کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت بدستور جاری رکھے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک شام کی ہر شعبے میں مدد کرتا رہے گا۔
موصوف صدر نے کہا کہ روس شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلٰی کے احترام پر زور دیتا ہے اور اس کے تحفظ کے لئے بھی ہرممکن مدد کرے گا۔
روسی صدر نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے دنیا کے کئی دیگر ملکوں کے سربراہوں کے نام بھی تہنیتی پیغامات ارسال کرکے مختلف میدانوں میں ان ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور ساتھ ہی سبھی سیاسی اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے لئے پرعزم ہے
انہوں نے مزیدکہا کہ ماسکو ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جس سے بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکے۔
- ۱۹/۰۱/۰۱