نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بہرام قاسمی :

نیوزنور31دسمبر/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور یورپی ممالک نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے تہران میں پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا  کہ یورپی یونین اور یورپی ممالک نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں ہیں۔

قاسمی نے ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مالی تعاون کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں رہ کرعہد کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مالی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور انھوں نے دوطرفہ مذاکرات میں مالی تعاون کا نقشہ راہ بنانے کا عہد کیا تھا ۔

 انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک اپنے استقلال کا دعوی کررہے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں نظر آتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور شام کے قریبی تعلقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھر پور مدد کی جبکہ بعض عرب ممالک نے شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

بہرام قاسمی نے ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور طالبان کے درمیان ہونے والےمذاکرات کے بارے میں افغانستان کی حکومت آگاہ اور باخبر تھی اور اگر افغان حکومت کو ایران کے کسی تعاون کی ضرورت ہوئی تو ایران ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک میں امن اور ثبات کا خواہاں ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بد امنی پھیلا رہی ہیں

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی