یمنی فورسز اور قبائل کا سعودیہ پرزلزال 1 نامی 4 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
دوشنبه, ۳۱ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۲۴ ب.ظ
رپورٹ:
نیوزنور31دسمبر/یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان کے قریب سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی 4 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان کے قریب سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی 4 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی مجرمانہ بربریت اور جارحیت کے جواب میں حملہ آور فوج کے خلاف جدید کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق جیزان کے قریب جبل قیس علاقہ میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۳۱