دھمکیاں دینے کے بجائے ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کا وقت آگیا ہے
اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب :
نیوزنور31دسمبر/ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکیاں دینے اور اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کیساتھ مذاکرات کرنے کا وقت آگیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ’’واسیلی نیبنزیا‘‘نے ایران کے میزائل پروگرام کی توسیع کے خلاف امریکی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دھمکیاں دینے اور اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کیساتھ مذاکرات کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کا ذکر کیے بغیر کہا کہ پرانے نقطہ نظروں کی بنیاد پر ایران سے متعلق پالیسوں پر نظر ثانی کرنے کا وقت آگیا ہے۔
روسی مندوب نے آئندہ سال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کو نقصان پہنچانے کی ممکنہ امریکی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ متنازع مسائل کو اسی اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف کامیابی حاصل کرنے سے، جوہری معاہدے سے علحٰیدگی اور اقوام متحدہ کی قرارداد2231 کی خلاف ورزی کو توجیہ کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں سے کسی بھی طرح کی خلاف ورزی اب تک سامنے نہیں آئی ہے لہذا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں لگانے کیلئے مذاکرات کا آغاز کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایسے اقدام سے نہ صرف سلامتی کونسل بلکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
- ۱۸/۱۲/۳۱