عالمی سامراج واستعمار کے خلاف مقاومت ایک مؤثرہتھیار ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور31دسمبر/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ عالمی سامراج ،استعمار اورشیطانی محور کے خلاف اسلامی مقاومت ایک مؤثر ہتھیار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ خالد القباش‘‘نےکہاکہ عالمی سامراج ،استعمار اورشیطانی محور کے خلاف اسلامی مقاومت ایک مؤثر ہتھیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کی طرف سے آج دمشق میں دوبارہ سفارتخانے کھولے جارہے ہیں جو اسلامی مقاومتی محاذ کی فتوحات کی علامتیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مغرب اوران کے عرب اتحادیوں کو سیاسی اورفوجی میدانوں میں شام کے مسئلے پر ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں اسلامی مقاومتی محاذ کی فتوحات کے باعث عرب رجعتی حکومتیں کہ جنہوں نے شام کو تباہ وبرباد کرنے میں کسی بھی طرح سے دریغ نہیں کیا آج اس عرب ملک میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بعض عرب حکومتوں اوران کے مغربی آقاوں نے شام اورمقاومتی محاذ کے خلاف سات سال تک خطرناک جنگ مسلط کی تاہم وہ اس جنگ میں ناکام رہے ۔
انہوں نے کہاکہ عرب لیگ میں شام کی واپسی سے متعلق میڈیا رپورٹیں حقیقت کے برعکس ہیں کیونکہ شام کی اپنی عربی شناخت پوری طرح باقی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام عرب لیگ میں نہیں بلکہ عرب لیگ شام میں لوٹ آئی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۳۱