امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتیں دنیابھر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی حامی ہیں
ہاسٹن یونیورسٹی کے معروف اُستاد:
نیوزنور31دسمبر/امریکہ کی ہاسٹن یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ شام سے امریکی افواج کو نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی ڈیموکریٹک وریپبلکن پارٹی کی طرف سے کی جارہی مخالفت سے ایک بار پھر واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں جماعتیں دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام اور لامتناہی جنگوں کی حامی ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’گرالڈ ہارن‘‘نےکہاکہ شام سے امریکی افواج کو نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی ڈیموکریٹک وریپبلکن پارٹی کی طرف سے کی جارہی مخالفت سے ایک بار پھر واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں جماعتیں دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام اور لامتناہی جنگوں کی حامی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ریپبلکن ،ڈیموکریٹک پارٹی اور پنٹاگن کی طرف سے ٹرمپ کے شام سے متعلق فیصلے کی مخالفت سے ظاہرہوتا ہے کہ امریکی سیاستدان بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے کس طرح حامی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتیں کبھی بھی دنیا بھر میں امن واستحکام کی حامی نہیں رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ دونوں سیاسی جماعتیں افغانستان ،عراق ،لبنان اورویت نام جیسے ممالک میں تباہ کن جنگوں کی ذمہ دار رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے کہ وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے تھے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۳۱