نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سعودی حکمران جنگ یمن میں برُی طرح پھنس چکے ہیں

دوشنبه, ۳۱ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۱ ب.ظ


پاکستانی کالم نگار:

نیوزنور31دسمبر/پاکستان کے ایک معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ یمن کی موجودہ صورتحال سے یہ حقیقت سب پر عیاں ہورہی ہے کہ اس ملک میں جاری بحران میں سعودی حکمران برُی طرح پھنس گئے  ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ نوائے وقت میں شائع اپنے ایک مضمون میں ’’محمد اسلم خان‘‘نے یمن کی موجودہ صورتحال سے یہ حقیقت سب پر عیاں ہورہی ہے کہ اس ملک میں جاری بحران میں سعودی حکمران برُی طرح پھنس  گئے ہیں۔

انہوں نےلکھا کہ امریکی امداد سے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں نہ صرف بے گناہ عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں بلکہ اس ملک کا انفراسٹریکچر پوری طرح تباہ ہوگیا ۔

انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں یمن کے اسپتال ،اسکول ،فیکٹریاں اور پل پوری طرح تباہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب کے اقدامات کے باعث یمنی عوام کے مسائل میں ناقابل برداشت حد تک مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے یمن کی صنعت کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اسلئے اس ملک میں بے روزگاری کی شرح میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے اوردسیوں لاکھ افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہوسکتا اور وہ  اپنے ہی مفادات کو ذہن میں رکھ کر یمن مخالف سعودی اتحاد کی حمایت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن جنگ کا مقصد نہ صرف امریکی سامراج اور سعودی طاقت کو چلینج کرنے والی فورسز کو کچلنا ہے بلکہ ایسی چیز ہے جو مستقبل میں  سب پر عیاں ہوگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی