نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی تجزیہ کار:

نیوزنور31دسمبر/روس کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ روس ،ایران اورچین جیسے ممالک پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے عالمی سطح پر ڈالر کا تسلط پوری طرح ختم ہوجائےگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق   ’’الیگزنڈر کاراوا یہ‘‘نےکہاکہ  روس ،ایران اورچین جیسے ممالک پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے عالمی سطح پر ڈالر کا تسلط پوری طرح ختم ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے اکثر ممالک امریکی ڈالر کے تسلط کے خلاف ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامہ کی اقتصادی پالیسیوں سے اُکتا گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے اہم ممالک خاص کر روس اورچین نے باہمی تجارت میں مقاومی کرنسی کے استعمال  کی پالیسیوں کولاگو کرنے اور ڈالر کو ترک کرنے کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بعض ممالک خاص کر روس اورایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پابندیاں پوری طرح غیر قانونی ہیں اور امریکہ  کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا سب سے بڑا ملک قراردیا جارہا ہے کیونکہ امریکی اقدامات سے دیگر ممالک پر منفی اقتصادی نتائج دکھائی پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے نہ صرف چین بلکہ یورپی یونین روس اورایران کےخلاف تجارتی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی