نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایک عرب روز نامہ کی تحلیل:

نیوزنور03 مئی/ایک مشہور عرب روزنامے نے ایران کےخلاف صیہونی وزیراعظم کے الزامات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اگر اسرئیل اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ آغاز کرتا  تو یہ اس غاصب  ریاست کی آخری غلطی ثابت ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کےمطابق ایک مشہور عرب روزنامے ‘‘رائے الیوم ’’نے ایران کےخلاف صیہونی وزیراعظم کے الزامات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اگر اسرئیل اسامی جمہوریہ کے خلاف جنگ آغاز کرتا  تو یہ اس غاصب  ریاست کی آخری غلطی ثابت ہوگی۔

روزنامہ لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے اسرائیل کا وجود ہی ختم ہوگا اور   پہلی اود دوسری جنگ عظیم کے دوران حال جرمنی کا ہوا  اسرایئل کا حشر بھی ایسا ہی ہوگا۔

روزنامے نے لکھا کہ صیہونی وزیر اعظم ڈرامے باز اور جھوٹے سیاستداں ہیں  دھوکہ دہی اور اشتعال انگیز عمل ان کی طویل تاریخ رہی ہے۔

روزنامے نے لکھا کہ صیہونی وزیر اعظم سبھی جنگوں میں  شکست ہوئے ہے اور انہیں اس وقت کرپشن کیس کا سامناہے۔

روزنامے نے لکھا کہ نتن یاہو کودنیا میں صرف اور صرف ٹرمپ  اور اس کے فوجی سسٹم جو اسرائیل کے حکم پر ایک اور جنگ میں داخل ہونے کامنصوبہ بندی کررہے ہیں کی حمایت حاصل ہے۔

اخبارنے مزید لکھا کہ  صیہونی وزیر اعظم کی حرکات سے  یورپی یونین کوکو تشویش لاحق ہے  کیونکہ نتن یاہو علاقے کو ایک اور جنگ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنی پروپگنڈہ مہم جاری رکھتے ہوئے کچھ خودساختہ، جھوٹی اور من گھڑت تصاویر، سی ڈیز اور کاغذات دکھا کر دعوی کیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔نتن یاہو کے اس دعوے پر یورپی ممالک نے نہ صرف کوئی توجہ نہیں دی بلکہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اعلان بھی کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نتن یاہو کی خودساختہ کہانی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی من گھڑت کہانی سنائی اور اب دوبارہ ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس بار بھی اسے ماضی کی طرح ناکامی کا  منہ دیکھنا پڑے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی