مشرق وسطیٰ کے دو بڑے چور اور قاتل پاکستان آرہے ہیں/ یہ جہاں بھی گئے ذلت اور رسوائی ان کا مقدر بنی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:
نیوزنور29دسمبر/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت طاقت کے توازن میں تبدیلی کے دور سے گذررہی ہےدنیا بدل رہی ہےاور اس عالمی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں امریکہ فقط اس خطے سے نہیں جارہا بلکہ امریکہ کا اس خطے سے عسکری انخلاء اور سیاسی انخلاءدونوں جاری ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ’’حجت لاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے کہا کہ دنیا اس وقت طاقت کے توازن میں تبدیلی کے دور سے گذررہی ہے دنیا بدل رہی ہے اوراس عالمی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں امریکہ فقط اس خطے سے نہیں جارہا بلکہ امریکہ کا اس خطے سے عسکری انخلاء اور سیاسی انخلاءدونوں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقاومتی بلاک نے امریکہ کی خطےکی تقسیم کے تمام ناپاک منصوبے خاک میں ملادیئے ہیں۔
موصوف سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے شام، افغانستان، یمن اور دیگر ممالک میں اپنی چودھراہٹ برقرار رکھنے کیلئے 7ٹریلین ڈالر خرچ کیئےاور امریکہ اتنے خطیر سرمائے کے ضیاع کے باوجود لاشوں کے سوا کچھ حاصل ناکرسکاامریکہ ان خطوں میں نا ذخائر اور منابع پر قبضہ کرسکا نا ہی معاشی طور پر کچھ لوٹ سکا بلکہ امریکہ ہر جگہ سیاسی وعسکری شکست سے دوچارہواہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے دو بڑے چور اور قاتل پاکستان آرہے ہیں یہ جہاں بھی گئے ذلت اور رسوائی ان کا مقدر بنی ہےمختلف ممالک میں ان کی آمد پر شدید ترین عوامی ردعمل دنیا نے دیکھا ہےیہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر پاکستان کو معاشی، سیاسی ،سماجی اور اجتماعی طور پر کمزور کیاہے۔
ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے خلاف متحد ہونا ہوگاجتنا جتنا امریکہ اور اس کے حواری کمزور ہوں گے اتنا ہی دنیا کے ممالک خاسکر پاکستان میں امن آئے گااور وہ مضبوط ہوگا۔
- ۱۸/۱۲/۲۹