شیطان بزرگ امریکہ نے صیہونی حکومت کے تحفظ کیلئے شام ویمن کے امن واستحکام کو درہم برہم کردیاہے
پاک روزنامہ:
نیوزنور 29دسمبر/ایک مشہور پاکستانی روزنامہ نے اپنے ادارئے میں لکھا ہے کہ امریکہ اوراس کے مغربی اتحادیوں نے قدس کی قابض صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے شام ویمن کے امن واستحکام کو درہم برہم کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روزنامہ ڈیلی ایکس پریس نے اپنے ادارئے میں لکھا کہ امریکہ اوراس کے مغربی اتحادیوں نے قدس کی قابض صیہونی رژیم کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے شام ویمن کے امن واستحکام کو درہم برہم کردیا ہے۔
روزنامہ نے لکھا ہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کاملک نہیں بلکہ سعودی عرب شام کی تعمیر نو کے اخراجات ادارے کرےگا اگر سات سالہ جنگ کا مشاہدہ کیا جائے تو امریکہ ہی نے اس عرب ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں سب سے زیادہ کردارادا کیا ہے۔
روزنامہ نے لکھا امریکہ کو پہلے شام کی تعمیر نو میں کردار اداکرنے کوکہاگیا لیکن ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں واضح کردیا کہ اس ملک تعمیر نو میں امریکہ جو شام سے پانچ ہزار میل دور ہے کے بجائے امیر عرب حکومتوں کو کردارادا کرنا چاہئے۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکی ماہرین کا بھی یہ عقیدہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
روزنامہ نے لکھا کہ مسلسل جنگ اور فوجی آپریشنوں کے نتیجے میں شام کا بنیادی ڈھانچہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے جسے دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیلی ایکس پریس نے لکھا کہ حتی ٰ یمن میں امریکی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور رپورٹوں کے مطابق یمن اوردیگر افریقی ممالک کو امریکی جنگوں کی وجہ سے قحط کاسامنا ہے ۔
روزنامہ نے لکھا کہ محض یمن میں ہی ۲۰ ملین بچے ہیضے اوردیگر جان لیوا بیماریوں سے متاثر ہیں ۔
روزنامہ نے مزید لکھا کہ مغربی ممالک خاص کر امریکہ نے شام ،یمن ،عراق اور افغانستان میں منفی کردار ادا کیا ہے جسکا مقصد غاصب صیہونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا تھا ۔
- ۱۸/۱۲/۲۹