اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں
حماس کے ترجمان:
نیوزنور29دسمبر/ اسلامی تحریک مقاومت حما س کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کسی بھی صہیونی حماقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان’’ عبداللطیف القانوع ‘‘نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے فلسطینی مقاومتی قوتیں تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اوراگر اسرائیلی فوج نے حملے کی حماقت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
القانوع نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے قائم کردہ مشترکہ کنٹرول روم نے حق واپسی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا تہیا کر رکھا ہےاور اگر اسرائیل کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی حماقت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔