نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آیت اللہ سید احمد خاتمی:

 نیوزنور29دسمبر/ مصلائے امام خمینی میں نمازجمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہےکہ خطے میں امریکی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مصلائے امام خمینی میں نمازجمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام سے امریکی فوج کی پسپائی، وزیر جنگ کا استعفی اور خطے کے بعض ملکوں کا شام میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنا امریکی پالیسیوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ٹرمپ کے خفیہ دورہ عراق کو امریکہ کی انتہائی بے بسی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی تبدیلیوں سے واضح ہو گیا کہ مقاومت ہی سامراجی طاقتوں کے مقابلے کا بہترین راستہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے پیرس کے حالیہ مظاہروں اور ہنگاموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی نام نہاد لبرل ڈیموکریسی اپنے زوال کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے تیس دسمبر دو ہزار نو کی عظیم الشان عوامی ریلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ایرانی عوام نے اپنی بصیرت کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور انقلاب مخالفین کی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ عالم عیسائیت کو سامراجی طاقتوں سے بیزاری کا اعلان کرنا چاہیے تا کہ دنیا امن و دوستی کا گہوارہ بن سکے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی