نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی صحافی :

نیوزنور25مئی/لبنان کے ایک معروف صحافی و سیاسی تجزیہ نگار نے لبنان کے حالیہ پارلیمانی نتائج کو تحریک مقاومت حزب اللہ کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ چار سالوں میں لبنان کی سیاست پر مقاومت کا دبدبہ رہنے جارہا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’حسین الموسوی‘‘نے لبنان کے حالیہ پارلیمانی نتائج کو تحریک مقاومت حزب اللہ کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ چار سالوں میں لبنان کی سیاست پر مقاومت کا دبدبہ رہنے جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ کی تشکیل کے بعد حزب اللہ کو ویٹو کا اختیار حا صل ہونے جارہا ہے اور کوئی بھی مغربی یا سعودی نواز قانون ساز اب حزب اللہ کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

تجزیہ نگار نے کہا کہ حالیہ انتخابی نتائج نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں خاصکر سعودی عرب کو مایوس کردیا ہےاور اس وجہ سے حزب اللہ کے لیڈران پر نئی پابندی عائد کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہئے یہ حقیقت تسلیم کرے یا نہ کرے حزب اللہ کی نمائیندگی قانونی ہے اور اگر واشنگٹن اسلامی مقاومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا اسے پھر ثابت ہوگا کہ امریکہ اس ملک میں جمہوریت کا مخالف ہے۔

حسین الموسوی نے کہا کہ امریکہ لبنان کو گھٹنوں پر لانے کیلئےا سلامی تحریک مقاومت کو ایک دہشتگرد گروہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد امریکہ لبنان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کرے کیونکہ واشنگٹن ہمیشہ عرب دنیا کے اس چھوٹے سے ملک میں بد امنی اور افراتفری کا خواہاں رہا ہے ۔

دریں اثنا ایک اور تجزیہ کار گافری ایلڈرمین نے کہا کہ تحریک مقاومت حزب اللہ کو جمہوری طور پر منتخب کیا گیا ہے اور انتخابات کے نتائج مقاومت کیلئے ایک شاندار کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو مقاومت کے خلاف اپنا نظریہ بدل کر سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی