ٹرمپ کا غیر اعلانیہ دورہ عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے
نجف اشرف کے معروف شیعہ عالم دین:
نیوزنور 29دسمبر/عراق کے مقدس شہر نجف کے ایک معروف شیعہ عالم دین نے ٹرمپ کے غیر اعلانیہ اورخفیہ دورے کو عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےواشنگٹن سے شام وعراق سےاپنی فوجیں فوری طورپر واپس بلانے کامطالبہ کیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’سید الاقوبانچی‘‘نے ٹرمپ کے غیر اعلانیہ اورخفیہ دورے کو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےواشنگٹن سے شام وعراق سےاپنی فوجیں فوری طورپر واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ عراقی حکام کی طرف سے ٹرمپ کی ان کےساتھ ملاقات کی درخواست کو مسترد کرنے کا فیصلہ پوری عراقی قوم کیلئے باعث افتخارہے۔
انہوں نے کہاکہ عراق امریکی افواج کے بغیر اپنی سرحدوں اورعوام کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی، عراقی صدر برہم صالح اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عین الاسد چھاؤنی میں ملاقات کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا ادھرٹرمپ نے اس چھاؤنی میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کوشام میں کارروائی کرنے کی ضرورت ہوئی تو وہ عراق کو اپنے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرے گا۔
واضح رہے کہ سیاسی مبصرین اسے شام میں امریکہ کی اسٹریٹیجک شکست قراردے رہے ہیں اس درمیان شام سے خاصی تعداد میں امریکی فوجی عراق میں داخل ہوئے ہیں جس پر عراقی حکام نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۹