نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج :

نیوزنور29دسمبر/ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے غرب اردن میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اور اس حوالے سے یورپی یونین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ اسرائیل کی جانب سے صیہونی بستیوں کے تعمیر کے نتیجے میں خطے میں قیام امن کا عمل کمزور پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں قومی آشتی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ جب تک محمود عباس فتح کی قیادت کر رہے ہیں اس وقت تک قومی آشتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے ایک بار پھر حماس کے اس مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ صدر محمود عباس کی جانب سے فلسطینی پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ غیر قانونی اور عوام کی منشا کے خلاف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یورپی یونین نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں علحٰیدہ مؤقف اپنانا شروع کر دیا ہے ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی ہمہ گیر حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ یورپی یونین کا مؤقف اس کے برخلاف دکھائی دیتا ہے۔

اسرائیل نے پچھلے چند ماہ کے دوران فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب اور جغرافیائی حالات کو صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنے کی غرض سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور امریکہ اس معاملے میں اس کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

یاد رہے  کہ عالمی قوانین اور ضابطوں کی رو سے فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اور اسرائیل تمام تر عالمی اپیلوں اور مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے کی غرض سے تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ایک قرارداد کی بھی منظوری دی تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی