نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور 28دسمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود غاصب صیہونی رژیم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی منصبوں کو اس لئے توسیع دے رہی ہے کیونکہ اسے واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’رابرٹ ان لاکیش‘‘نےکہاکہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود غاصب صیہونی رژیم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی منصبوں کو اس لئے توسیع دے رہی ہے کیونکہ اسے واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو رکوانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے اکثر ممالک حتیٰ امریکہ نے کئی بار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تعمیراتی سرگرمیوں میں توسیع کی مذمت کی ہے  تاہم عالمی برادری غاصب صیہونی حکومت پر لگام لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مقاومت کو غاصب صیہونی رژیم کے خلاف  اپنی مقاومت جاری رکھتے ہوئے خود اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے کچھ روز قبل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ۲۳ تعمیراتی منصوبوں کے تحت قریب ۱۳۰۰ مکانات کی تعمیر  کی منظوری دی ۔

صیہونی روزنامہ ہارٹز کے مطابق صیہونی رژیم کی سپریم تعمیراتی کونسل نے منگل کے روز ایک بندکمرہ اجلاس کےدوران ۷۵۰ مکانات کی فوری تعمیر شروع کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی