۵۲ فیصد اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کی حکومت کے مخالف ہیں
سروے:
نیوزنور28دسمبر/اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۲ کے ذریعے ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ۳۴ فیصد اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کی حکومت کو باقی رکھنے کے خواہاں ہیں جبکہ ۵۲ فیصد مخالف ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۲ کے ذریعے ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ۳۴ فیصد اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کی حکومت کو باقی رکھنے کے خواہاں ہیں جبکہ ۵۲ فیصد مخالف ہیں۔
صہیونی تجزیہ کار آمنون آبرمویج نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز کی سزا سے خود کو بچانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم صادر کرے گی تو اس پر انتخابات میں خلل اندازی کا الزام اور اگر اپنی ذمہ داری پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم نہیں دیتی تو اس پر مفسدین کے ساتھ تعاون کا الزام عائد ہو گا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۲ کے ذریعے ایک سروے کے ذریعے یہ واضح ہوا ہے کہ ۵۲ فیصد اسرائیلی نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو نہیں چاہتے۔
سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ۳۴ فیصد اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کی حکومت کو باقی رکھنے کے خواہاں ہیں جبکہ ۵۲ فیصد مخالف ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۸