نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یمن جنگ کا ذمہ دارامریکہ ہے

جمعه, ۲۸ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۵۲ ب.ظ


امریکی اخبار:

یمن جنگ کا ذمہ دارامریکہ ہے

 نیوزنور28دسمبر/امریکہ کےایک مشہور روز نامہ نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ یمن جنگ میں امریکہ کا ہاتھ ہر جگہ نظر آتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’’ نیو یارک ٹائمز‘‘ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ  امریکہ انسانی بحران میں ملوث ہے جس سے شام اور عراق کے حوالے سے خطے اور دنیا میں غیر مستحکم اثرات انظر آئیں گے  ۔

اخبار کے مطابق سعودی حمایت یافتہ یمن کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان خانہ جنگی سے گزشتہ 3 سالوں میں 10 ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہےکہ سامنے آنے والے ہزاروں افراد کی ہلاکت متاثرین کی کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے اور امریکی حکومت حالات خراب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ عالمی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ سنگین غذائی بحران کا شکار یمن اور چند افریقی ممالک میں 2 کروڑ افراد کا بھوک اور افلاس سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاکت کا خدشہ ہےاور صرف یمن ہی میں سیو دی چلڈرن کے مطابق 2 کروڑ 7 لاکھ افراد کی زندگی خطرے میں ہے جن میں سے آدھی تعداد بچوں کی ہے۔

اخبارکے مطابق ان بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہےیمن میں غذا سے ہونے والی خطرناک بیماری کولرا پھیل رہی ہے جس میں اب تک تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار کیسز سامنے آئے جن میں سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ بحران سعودی عرب کا امریکہ سمیت اپنے اتحادیوں کی مدد سے یمن پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے  اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی