نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی حکومت کے وزیر اطلاعات :

نیوزنور28دسمبر/ شامی حکومت کے وزیر اطلاعات  نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات 7 سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  شامی حکومت کے وزیر اطلاعات’’ عمران الزعبی‘‘ نے کہا کہ 2011ء میں  شامی تنازع کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے دمشق میں بند کیا گیا اماراتی سفارت خانہ ایک بار پھر سے کھولنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

شامی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اماراتی سفارت خانہ کھلنے کا بعض عرب ممالک کی جانب سے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔

قابل زکر ہے کہ  سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے کوئی تبصرہ یا  باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم شامی وزارت اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کو سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق منعقدہ تقریب کی کوریج کے دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ سوڈان کے صدر وہ پہلے افریقی عرب ملک کے صدر تھے جنہوں نے شامی جنگ کے آغاز کے 7 سال بعد دمشق کا دورہ کیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی