نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


غزہ  پٹی کی لیبریونین کے چیئرمین :

 نیوزنور27دسمبر/ فلسطین کے علاقےغزہ  پٹی کی لیبریونین کے چیئرمین نے کہا ہےکہ 2018ء غزہ کی معیشت کی تباہی کا سال ثابت ہوا ہےکیونکہ  رواں سال کے دوران غزہ میں غربت اور بے روزگاری کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔

  عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین لیبر یونین کے چیئرمین ’’علی الحایک‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ 2018ء غزہ میں اقتصادی شرح نمو، سرمایہ کاری، روزگار اورغربت کےحوالے سے بدترین سال ثابت ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ  پٹی کی معاشی ابتری کی کئی وجوہات ہیں جن میں اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی، فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پابندیاں اور فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والےا ختلافات اہم ترین وجوہات ہیں۔

موصوف چیئر مین نے کہا کہ غزہ میں بے روزگاری کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے رواں سال کے آخری سہ ماہی میں بے روزگار افراد کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار سے زاید ہے کل بے روزگاری کا یہ 54 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 55 فی صد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں جب کہ غزہ کے 60 فی صد شہریوں کے پاس کوئی متبادل اقتصادی اور معاشی آپشن نہیں۔

علی الحایک نے مزید کہا  کہ غزہ  پٹی میں جامعات کے دو لاکھ 25 ہزار فضلاء بے روزگار ہیں اسلئے غزہ کے 80 فی صد تاجروں نے غزہ  پٹی سے اپنا کاروبار منتقل کرنے یا کاروبار ترک کرنے پرغورشروع کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی