یمنی مقاومتی فورسز نے سعودی جارحین کو مذاکراتی میز پرآنے پر مجبور کیا
یمنی روزنامہ المسیررہ کے مدیراعلیٰ:
نیوزنور 27دسمبر/یمنی معروف سیاسی تجزیہ کاراور روزنامہ المسیرہ کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم جنگی اتحاد میں شامل تمام ممالک کو مقاومتی فورسز نے مذاکراتی میز پر لانے پر مجبور کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سراج ‘‘نے کہاکہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم جنگی اتحاد میں شامل تمام ممالک کو مقاومتی فورسز نے مذاکراتی میز پر لانے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوڈان امن عمل میں یمن میں جنگ بندی پر اتفاق جارح ممالک کے خلاف مقاومتی فورسز کی عظیم فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ میدان جنگ میں سعودی عرب اورامارات کی شکست اورمقاومتی فورسز کی استقامت کے بعد ان ممالک کومذاکراتی میز پر آنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
انہوں نےکہاکہ اسٹاک ہوم میں یمن میں جو جنگی بندی معاہدہ طے پایا ہے سعودی اوراماراتی فورسز کے حملے جاری رہنے کے بعد اس معاہدے کا کوئی مطلب نہیں رہےگا۔
انہوں نے کہاکہ یمنی فورسز اورانقلابی کمیٹیاں سعودی جارحین کا مقابلہ کرنے کیلئےکسی بھی سیناریو کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یمن کے ہر محاذ پر سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پچّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو امریکہ کی حمایت اور سعودی عرب کی سرکردگی میں علاقے کے ملکوں کے اتحاد کے حملوں سے یمن میں فوجی مداخلت شروع ہوئی ہے جو بدستور جاری ہے یمن پر حملوں کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری منجملہ عورتیں اور بچے خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ وہ ممالک، جو انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں، یمن میں غیر انسانی جرائم کے بارے میں انھوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان ممالک کی جانب سے وحشیانہ جرائم پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۷