سعودی خونی اتحاد میں شامل سیاستدانوں کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے
رپورٹ:
نیوزنور27دسمبر/ سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین سعودی خونی اتحاد میں شامل 29 سال سے صدر کے عہدے پر فائز عمر بشیر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین سعودی خونی اتحاد میں شامل 29 سال سے صدر کے عہدے پر فائز عمر بشیر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے صدارتی محل کی جانب مارچ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس کے شیل برسائے اور فائرنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق سماجی کارکنان اور آن لائن پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرطوم میں ہزاروں افراد کا ہجوم سڑکوں پر جمع ہے اور دریائے نیل کے ساتھ ساتھ مارچ کرتے ہوئے صدارتی محل کی جانب رواں دواں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین حب الوطنی کے نغمے گا ، آزادی اور چوروں سے امن کے نعرے لگاتے ہوئے حکمرانوں کو سبکدوش ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کو روکنے کے لیے خرطوم کی سڑکوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ فوجی اہلکار وں نے بکتر بند گاڑیوں میں گشت بھی کیا۔
واضح رہے کہ عمر البشیر یمن کے خلاف سعودی عرب کے خونی اتحاد میں شامل ہیں جسے یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۷