نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی محکمہ دفاع :

 نیوزنور27دسمبر/ امریکی محکمہ دفاع نے اپنی ایک  حالیہ رپورٹ  میں کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع’’ پینٹاگون‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے جہاں پاکستان نے ایران، چین اور روس سے مشاورت کی وہیں امریکہ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازع کے خاتمے میں ایران سمیت یہ تینوں ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے رواں ہفتے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران افغانستان میں ایک مستحکم حکومت چاہتا ہے جو ایران کے مقاصد، دہشتگرد تنظیم داعش کے خاتمے، امریکہ ونیٹو کی موجودگی کو ختم کرنے اور ایرانی خدشات جیسے پانی کے حقوق اور سرحدی سیکورٹی کے تحفظ کی ذمہ دار ہو۔

پنٹاگون نے افغانستان میں ایرانی اثر و رسوخ کو بھی تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران افغان حکومت کے ساتھ تعلقات، تجارت اور اقتصادی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش اور رابطے میں رہنے کے لیے کثیر حکمت عملی پر گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی، وسطی اور شمالی افغانستان میں ایران کا شامل ہونا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں افغان باشندوں کی ایران کے ساتھ ثقافت، مذہب اور زبان کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری افغانستان کے سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔

ایڈمیرل علی شمخانی نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں قیام امن و سلامتی کی خاطر ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی