نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مفتی اعظم فلسطین:

 نیوزنور24مئی/فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دیگر صہیونی قوتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدا قصیٰ کو شہید کرکےاس کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے قیام کا ماحول بنا رہے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم’’الشیخ محمد حسین‘‘نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے مشترکہ طورپر ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس کےتحت دنیا کو حرم قدسی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مذموم منصوبے کے تصور کو قبول کرنا انتہائی خطرناک اقدام ہےلہذا عالم اسلام کو مسجد اقصیٰ کو بچانے کے لیے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

فلسطینی عالم دین نے کہا کہ اسرائیل ہیکل سلیمانی کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے امریکہ سے مدد لے رہا ہےاور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں ایک متنازع پورٹریٹ کو ترویج دینے سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ بھی اسرائیل اور صہیونیوں کے مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرۃ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے منصوبے کو قبول کرچکا ہےجو کہ انتہائی خطرناک پیش رفت ہے ۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں ایک تصویر تیزی کے ساتھ نشر اور شائع کی جا رہی ہے جس میں اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کو ایک ایسی فرضی تصویر کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی دکھایا گیا ہے تصویرمیں امریکی سفیر کو ہیکل سلیمانی کی طرف دیکھ کر مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے رد عمل میں مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ مذکورہ تصویر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ صہیونی دعوے کو قبول کرتے ہوئے اسے عملی شکل دینے میں صہیونیوں کا مدد گار بن چکا ہے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نےکہا کہ مسجد اقصیٰ اور اس کی تمام پرانی اور نئی عمارات حرم قدسی کا حصہ ہیں نفرت کے پجاری چاہے جو مرضی کرلیں وہ قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی قائم نہیں کرسکتے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی