افغانستان امریکہ کیلئے ایک اورویت نام ثابت ہوا ہے
اسکارٹ بینٹ:
نیوزنور 27دسمبر/امریکی ریاست سن فرانسسکو کے ایک معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ افغانستان جس پر سال 2001ء سے امریکیوں کا ناجائز قبضہ ہے امریکہ کیلئے ایک اورویت نام ثابت ہوا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے ایک مختصر انٹرویومیں کہاکہ افغانستان جس پر سال 2001ء سے امریکیوں کا ناجائز قبضہ ہے امریکہ کیلئے ایک اورویت نام ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان پر امریکہ کی خوفناک جنگ نہ صرف اس ملک کی عوام کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے بلکہ امریکی عوام کو بھی اس کا خمیازہ اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام کی اکثریت افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا ءکی حامی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام کا ماننا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے اپنے حالیہ رپورٹ میں کہاتھا افغانستان میں امریکہ کے ۱۴ ہزار فوجی تعینات ہیں جن میں سے سات ہزار فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلایا جارہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اتنظامیہ نے افغانستان میں اپنی پالیسی میں واضح تبدیلی لاتے ہوئے اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد آدھی کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
دوسری جانب مشہور امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے حکام کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ افغانستان سے آئندہ مہینوں میں تقریباً سات ہزار کے قریب فوجیوں کو نکال لے۔
قابل ذکر ہے کہ ۱۷ برس تک جاری رہنے والی افغان جنگ میں ۲۴۰۰ امریکی فوجی مارے جانے کے باوجود امریکہ کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے اورحالیہ برسوں میں طالبنان کے زیر قبضہ علاقوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۷