نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی ذرائع ابلاغ :

نیوزنور27دسمبر/ شامی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقوں قدسیا اور صبوره کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایالیکن اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کو شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے  پسپا کر دیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقوں قدسیا اور صبوره کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایالیکن اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کو شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے  پسپا کر دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے صیہونی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیااور اسرائیل کو میزائلی حملوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر یہ میزائل داغے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے یہ حملے  شام سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد اپنی سلامتی کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے بدحواس ہونے کی علامت سمجھے جاتے ہیں اگرچہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے لبنان و شام کی سرحدوں پر اپنی فوجی نقل و حرکت تیز کر دی ہے تاہم یہ نقل و حرکت زمینی حملہ کرنے کے لئے تیاری کے مترادف نہیں سمجھی جاتی اور یہ اقدام شام کے تازہ حالات میں صیہونی حکام کا ایک نفسیاتی ردعمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کا لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر حملہ شمالی ڈھال سے موسوم اس کی کارروائی کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے اس لئے کہ غاصب صیہونی حکومت کی اس کارروائی کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور عملی طور پر اس کی یہ کارروائی شکست سے دوچار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے سیاسی تعطل سے باہر نکلنے اور رائے عامہ کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حزب اللہ کی سرنگوں کا پتہ لگانے کے دعوے کے ساتھ شمالی ڈھال نامی فوجی کارروائی شروع کی مگر غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی یہ مکاری خود مقبوضہ فلسطین میں بھی کارگر واقع نہ ہو سکی اور بنیامین نتن یاہو کے مخالفین نے اسے ذاتی مفادات کے لئے ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا یہاں تک کہ بعض صیہونیوں نے اس کارروائی کا نام ہی نتن یاہو ڈھال قرار رکھ دیا اور انہوں نے اس اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی اوراس طرح شمالی ڈھال سے موسوم کارروائی کا منصوبہ شکست سے دوچار ہو جانے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر خود صیہونی حکومت کے مزید کمزور ہوجانے پر منتج ہوااور یہی وجہ ہے ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے ٹرمپ کے اعلان پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج شام میں اپنی فوجی کارروائی کا دائرہ وسیع کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے یہ دھمکی ایسی حالت میں دی ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے فرار کو جو شام کی قتل گاہ سے امریکی فوجیوں کو بچانے کے لئے ٹرمپ کے اچانک فیصلے کے نتیجے میں عمل میں لایا گیا ہےعلاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی توازن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے جانے کے متراف سمجھا جاتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی