غرب اردن میں یہودی قیادت سے ملاقات یہودیوں کو خوش رکھنے کا نیتن یاہو کا نیاحربہ
اسرائیلی عبرانی ذرائع ابلاغ:
نیوزنور26دسمبر/ اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہودیوں کو خوش رکھنے اور ان کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے اور یہودی آباد کاری کو فروغ دینے کی سازشیں شروع کی ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ’’ٹی وی چینل 7‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ نیتن یاہو غرب اردن کی یہودی قیادت سے جو ملاقات کی اس کامقصد یہودی آبادکاروں کو خوش رکھنے کے لیے ان کے مطالبات پر غور کرنا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میںہوئی ہے جب دوسری جانب گذشتہ ہفتے یہودی آبادکاروںنے غرب اردن میں تعمیراتی منصوبوں میں سستی برتنے پرحکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
ملاقات میں نیتن یاہو صہیونی قیادت کو غرب اردن میںیہودی آباد کاری کرنے اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نیتن یاہو نےیہودی آباد کاروں کو کالونیوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے اور ان کی تجاوزیر پرغور کرنے کی یقین دہانی کی۔
واضح رہےکہ نیتن یاہو نے دو روز قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پارلیمنٹ تحلیل کردیں گے۔
- ۱۸/۱۲/۲۷