نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

نیتن یاہو بچوں کا قاتل ہے ہمیں انسانیت کا درس نہ دے

پنجشنبه, ۲۷ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۵ ب.ظ


اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر :

نیوزنور26دسمبر/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ترک صدر رجب طیب اردوگان  پر تنقیدکی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ نیتن یاہو بچوں کا قاتل ہے اور اسے کسی کو انسانیت کا درس دینےکا کوئی حق نہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر ’’اسماعیل ہنیہ ‘‘نے کہا کہ مجرم اوربچوں کے قاتل کو انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت اور نصرت کرنے والے ظلم اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو فلسطینیوں  پر اپنے مظالم اور جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہےہیں اور  نیتن یاہو اپنے جھوٹ اور دروغ گوئی کی وجہ سے فلسطینیوں کی نصرت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کومجرم نہیں‌بنا سکتے۔

موصوف صدر نے کہا کہ نیتن یاہو طیب اردوگان پر اس لیے تنقید کررہا ہےکیونکہ ترک صدر کی فلسطینیوں کی حمایت سے دشمن پر رعب اور خوف طاری ہےاور پوری دنیا میں صہیونی ریاست کو بائیکاٹ کا سامنا ہے اور بائیکاٹ کو غیر مؤثر بنانے کے لیے ترکی کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نےمزید کہا کہ نیتن یاہو کے ترک صدر پرالزامات حیران کن ہیں نیتن یاہو خود فلسطینی بچوں کا قاتل ہے اسے ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے اور انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی