شام پر حملہ کرکے غاصب اسرائیل نے خود اپنے موت کے فرمان پر دستخط کئے ہیں
شبیر حسن علی:
نیوزنور 27دسمبر/برطانیہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اپنے داخلی مسائل سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے اور شام یا لبنان پر اس کا کوئی بھی حملہ اس کی مکمل نابودی پر منتج ہوگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’شبیر حسن علی‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم اپنے داخلی مسائل سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے اور شام یا لبنان پر اس کا کوئی بھی حملہ اس کی مکمل نابودی پر منتج ہوگا ۔
انہوں نےکہاکہ صیہونیوں کے شام مخالف اقدامات باعث حیرت نہیں ہیں یہ اسلام دشمن عناصر علاقے میں نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں وثوق کےساتھ کہہ سکتا ہوں کہ شامی حکومت، اس ملک کی فوج اورمقاومت دشمن کے کسی بھی حملے کو پسپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ لبنان یا شام میں کسی بھی طرح کی مہم جوئی نہ صرف غاصب صیہونی رژیم بلکہ امریکیوں کیلئے دردناک ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے کبھی بھی مستقبل میں شام یا لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ اس غاصب رژیم کی مکمل نابودی کا باعث بنےگا۔
اسے قبل شامی ذرائع ابلاغ نے خبرد کی تھی کہ غاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں نے منگل کی رات شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقوں قدسیہ اور صبورہ کو وحشیانہ جارحیت کانشانہ بنایا
میڈیا کےمطابق شامی فوج کے اینٹی آئیرکرافٹ یونٹ نے صیہونی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا اور اسرائیل کو اس مہم جوئی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
دریں اثنا شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کی رپورٹ کے مطابق غٖاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر میزائل داغے۔
- ۱۸/۱۲/۲۷