چابہار بندرگاہ دنیا کی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے
بھارتی عہدیدار :
نیوزنور26دسمبر/بھارتی وزارت خارجہ کے سنیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کو علاقے میں اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے اور یہ دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر ’’دیپاک متل‘‘ نے چابہار سہ فریقی معاہدے کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کو علاقے میں اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے اور یہ دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ بھارت اور افغانستان کے لئے بہت ہی اہم ہے اور ان ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے۔
میٹال نے کہا کہ چابہار اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا مرکزہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ بھارتی IPGL کمپنی چابہار میں اپنے دفتر کے افتتاح کے ساتھ آپریشن کا با قاعدہ آغاز کرے گی اور اقتصادی فروغ کا باعث بنے گی۔
- ۱۸/۱۲/۲۶