عالمی صیہونیت مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے
ترک سیاستدان :

نیوزنور 24 مئی /ترکی کے ایک معروف سیاستدان نے غاصب صیہونی رژیم کو مشرق وسطیٰ علاقے میں جاری تنازعات کا اصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صیہونیت اورسامراجیت مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف اُکسارہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کار املا اوگلو‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کو مشرق وسطیٰ علاقے میں جاری تنازعات کا اصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صیہونیت اورسامراجیت مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف اُکسارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم اورسامراجی طاقتیں علاقے میں جاری تنازعات کا استحصال کرکے مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
شام کے بارے میں اپنے مؤقف کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس عرب ملک میں 2011ء میں تنازعہ کے پھوٹنے کے بعد سےہی ہمارا مؤقف پوری طرح واضح ہے ہمارا ماننا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو مل کر مسلم دنیا کے مسائل کو خو حل کرنے چاہئے لیکن عالمی سامراج اور صیہونیت علاقے میں جاری تنازعات کا استحصال کرکے مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم دنیا کو اپنے مسائل خود حل کرنے کی ضرورت ہے اورسامراجی قوتوں کو اسلامی ممالک کے امور میں ہر گز مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی ممالک کو باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ہمارے پاس قدرتی وسائل کا ایک بہت بڑا ذخیر ہ موجود ہے اگر ہم متحد ہوجائیں ہم ان وسائل سے پوری علاقائی عوام کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔