اگر خدانخوستہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایاگیا تو عالم اسلام میں بونچال آجائےگا
ترک مصنف:
نیوزنور 26دسمبر/ترکی کے ایک معروف مصنف ویونیورسٹی کے اُستاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی کے درمیان قریبی اوراسٹریٹجک تعلقات اسلامی دنیا میں امن واستحکام کا باعث ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں قائم صباح الدین یونیورسٹی میں ایک سیمپوزم سےخطاب میں ’’یوف کپلان‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی کے درمیان قریبی اوراسٹریٹجک تعلقات اسلامی دنیا میں امن واستحکام کا باعث ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ترکی نے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو ہر میدان میں فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک خاص کر امریکہ اوراس کے یورپی اتحادی مسلم ریاستوں کےد رمیان تعلقات میں اختلافات پیدا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی نے باہمی تعاون سے عالمی اسلام کے خلاف دشمنوں کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اگر خدانخوستہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایاگیا تو عالم اسلام میں بونچال آجائےگا ۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر اورترکی کے صد رنے انقرہ میں حالیہ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کےد رمیان وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔
اس مشترکہ بیان میں کہاگیا کہ ملکوں نے شام میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے آستانہ مذاکراتی عمل کے تناظر میں باہمی تعاون کو تاکید کی گئی اور یمن سے متعلق سیوڈن امن مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیاگیا ۔
اس مشترکہ بیان میں عراقی حکومت کی حمایت اور اسی طرح فلسطینی امنگوں کے دفاع پر بھی زوردیاگیا۔
- ۱۸/۱۲/۲۶